Homeانٹرٹینمنٹدنیا بھر میں 21 مارچ کو شاعری کا عالمی دن منایا جائے...

دنیا بھر میں 21 مارچ کو شاعری کا عالمی دن منایا جائے گا

دنیا بھر میں 21 مارچ کو شاعری کا عالمی دن منایا جائے گا۔ شاعری جذبات کی عکاسی، الفاظ کی کہانی کے ساتھ افراد اور قوموں کی رہنمائی کا فریضہ بھی انجام دیتی ہے۔

اقوام متحدہ کی ثقافتی تنظیم یونیسکو کی جنرل اسمبلی نے سنہ 1999 میں 21 مارچ کو یوم شاعری سے منسوب کرنے کی قرارداد پاس کی تھی، جس کے بعد سے اس دن کو بین الاقوامی سطح پر ہر سال منایا جاتا ہے۔اس دن کو منانے کا مقصد شاعری کی اہمیت، نوجوان شاعروں کو اپنی تصانیف متعارف کرانے کا موقع فراہم کرنا ہے تاکہ لکھنے اور پڑھنے والوں کے اندر احساس کا جذبہ پیدا ہونے کے ساتھ دلوں میں گداز اور لہجے میں شائستگی پیدا ہو سکے۔

Related

Comments

Please enter your comment!
Please enter your name

تازہ ترین