Homeانٹرٹینمنٹپشاور زلمی کو شکست دیکر اسلام آباد یونائیٹڈ پی ایس ایل کے...

پشاور زلمی کو شکست دیکر اسلام آباد یونائیٹڈ پی ایس ایل کے فائنل میں پہنچ گئی

ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 9 کے دوسرے ایلیمنیٹر میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی۔

پشاور زلمی کی جانب سے دیا گیا 186 رنز کا ہدف اسلام آباد یونائیٹڈ نے 19 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

پشاور زلمی کی اننگز

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائٹیڈ نے ٹاس جیت کر  پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

  پشاور زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 185 رنز بنائے۔

زلمی کی جانب سے صائم ایوب نے 73 اور محمد حارث نے 40 رنز کی اننگز کھیلیں۔

ان کے علاوہ بابراعظم 25 ، ٹام کھولر کیڈمور 18 اور رومین پاول 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

Related

Comments

Please enter your comment!
Please enter your name

تازہ ترین