سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ہفتے کو وزیراعظم شہباز شریف کو ٹیلی فون کال پر منصب سنبھالنے کی مبارکباد دیتے ہوئے پاکستان کے لیے سعودی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
گزشتہ روز ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو میں وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی جس پر سعودی ولی عہد نے وزیر اعظم شہبازشریف کا شکریہ ادا کیا۔
محمد بن سلمان پہلے غیر ملکی سربراہ حکومت ہو سکتے ہیں جو پاکستان میں نئی حکومت آنے کے بعد پاکستان کا دورہ کرنے آرہے ہیں، وہ رمضان کےفوری بعد پاکستان آسکتے ہیں۔